ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں

عجیب و غریب واقعہ: بچے کا "دو بار پیدا ہونا"

لندن (آئی این پی) برطانیہ میں ایک بچے کے "دو بار پیدا ہونے" کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ 20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ کی ٹیچر لوسی آئزک نے رحمِ مادر کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا۔ اس دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کا رحم باہر نکال دیا، جس میں ان کا بیٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اس حکومت کا ہر دن ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی کا بیان

کینسر کے علاج کے بعد کی کامیابی

کینسر کے علاج کے بعد بچے کو رحمِ مادر میں واپس رکھ دیا گیا۔ 9 مہینے مکمل ہونے کے بعد بچے کی صحیح طور پر پیدائش ہوئی۔ لوسی اور ریفرٹی نے حال ہی میں سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے چند ہفتے بعد جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس تجربے کو نایاب اور جذباتی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

کینسر کی تشخیص کا سفر

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب 32 سالہ لوسی 12 ہفتوں کی حاملہ تھیں تو انہیں معمول کے الٹراساؤنڈ کے بعد کینسر کی تشخیص ہوئی۔ جان ریڈکلف اسپتال کے ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ پیدائش کے بعد تک علاج میں تاخیر کرنے سے کینسر پھیل سکتا ہے، جس سے خاتون کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، سرمایہ کاروں کا جوش و خروش بڑھ گیا

نایاب اور پیچیدہ سرجری

حمل کے تقریباً 5 ماہ کے عرصے کی وجہ سے معیاری ہول سرجری ممکن نہیں تھی، جس کے باعث ڈاکٹروں نے متبادل اختیارات تلاش کرنے شروع کیے۔ پھر ڈاکٹر سلیمانی ماجد کی قیادت میں ایک ٹیم نے سرجری کے دوران غیر پیدائشی بچے کو رحم میں رکھتے ہوئے کینسر کے خلیات کو ہٹانے کے لیے ایک نادر اور پیچیدہ طریقہ کار تجویز کیا۔ یہ ہائی رسک آپریشن عالمی سطح پر صرف چند بار انجام دیا گیا ہے۔

بھروسہ اور کامیابی

خطرات کے باوجود خاتون اور ان کے شوہر ایڈم نے میڈیکل ٹیم پر بھروسہ کیا اور آپریشن کامیاب رہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...