سعودی عرب جانے کے لیے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی لیکن واپسی پر کیا کیا؟ تفصیل سامنے آ گئی

بھارتی وزیراعظم کا سعودی عرب دورہ
کراچی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ سعودی عرب پر جاتے ہوئے پاکستان کا معمول کا کمرشل فضائی روٹ استعمال کیا تاہم پہلگام واقعے کے بعد واپس جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود نظر انداز کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کا عجیب توہم پرست گاؤں جہاں کرسی اور چارپائی پر بیٹھنے کی اجازت نہیں
مودی کا سفر اور طیارے کا روٹ
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے خصوصی طیارے "انڈیا ون" میں 22 اپریل کی صبح 8 دارالحکومت نئی دلی سے روانہ ہوئے۔ ان کا طیارہ رحیم یار خان کے اوپر 36 ہزار فٹ کی بلندی سے صبح 09:26 بجے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ معمول کے کمرشل فضائی روٹ پر سکھر سے ہوتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ ڈیڑھ گھنٹہ پاکستانی فضائی حدود میں سفر کرکے تربت اور پھر گوادر سے عمان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور متحدہ عرب امارات کو نظر انداز کرکے جدہ پہنچا۔
پہلگام واقعے کے بعد کا ردعمل
اسی روز پہلگام مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی پر نریندر مودی اپنا سعودیہ کا دورہ مختصر کرکے اسی رات ایک بجے جدہ سے بھارت روانہ ہوئے تاہم اپنے ملک واپس جاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے پاکستانی فضائی حدود نظر انداز کی۔