حجرہ شاہ مقیم میں پرائیویٹ افراد لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار نکلے، حیران کن انکشاف

بجلی کی بندش کا نیا انکشاف

اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم ( آئی این پی )۔ پرائیویٹ افراد لیسکو تنصیبات سے بجلی بند کرتے پکڑے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس بار ملتان سلطانز کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اسامہ میر نے بتادیا

تفصیلات

حجرہ ڈھلیانہ روڈ پر واقع گاں میتلا کے قریب بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا انوکھا پہلو سامنے آیا جب دو پرائیویٹ افراد کو لیسکو کی تنصیبات سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ یہ افراد روزانہ رات 10 بجے کے بعد بجلی کی تاروں سے ڈی اتار کر درجنوں دیہات کی بجلی بند کر دیتے تھے، جس کے نتیجے میں شدید گرمی میں عوام سخت اذیت میں مبتلا تھے۔ مقامی افراد کے مطابق، گزشتہ کئی دنوں سے رات کے اوقات میں درجنوں دیہات کی بجلی اچانک بند کر دی جاتی تھی، جس پر شبہ پیدا ہوا کہ یہ صورت حال محض لوڈشیڈنگ کا نتیجہ نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے.

واقعہ کی تحقیقات

اسی پس منظر میں گزشتہ شب مقامی نوجوانوں نے دو افراد کو واپڈا کی لائنوں سے ڈی اتارتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا اور باقاعدہ ویڈیو بھی بنا لی گئی۔ پوچھ گچھ پر ان افراد نے بتایا کہ وہ محکمہ لیسکو کے ایک اہلکار کے کہنے پر بجلی کی بندش اور بحالی کا کام کرتے رہے ہیں۔ تاہم، جب اس سلسلے میں لیسکو اہلکاروں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا، جس نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا۔

دیہاتیوں کا احتجاج

ادھر دیہاتیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ لیسکو اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر قانونی مداخلت کا فوری نوٹس لیں اور سرکاری تنصیبات سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ مقامی صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے نہ صرف بجلی کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے بلکہ قیمتی تنصیبات کو بھی خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے شفاف تحقیقات اور ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...