پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل سامنے آگیا، پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے دو طرفہ کرکٹ میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا سامنا کرنے پر اپنا فیصلہ سنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
دو طرفہ سیریز کی معطلی
راجیو شکلا نے کہا کہ ہم آئندہ مستقبل میں ہونے والی کسی دو طرفہ سیریز میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر نے مزید کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی ہم کریں گے۔
حکومتی مؤقف اور آئی سی سی ایونٹس
راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ حکومتی مؤقف کی وجہ سے ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے اور ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاملات میں آگے نہیں بڑھیں گے۔ جب آئی سی سی ایونٹ کی بات آتی ہے تو ہم آئی سی سی کی وجہ سے کھیلتے ہیں، آئی سی سی کو بھی معلوم ہے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس پر ردعمل دے گا۔