ٹیکس چوری کا معاملہ: ایم کیوایم لندن کے طارق میر کے خلاف کیس ختم
برطانوی حکام کا فیصلہ
لondon (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی حکام نے ٹیکس چوری کے معاملے میں ایم کیوایم لندن کے طارق میر کے خلاف کیس ختم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں یونیورسٹی چانسلر کی تعیناتی کے اختیارات وزیراعلیٰ کے سپرد کر دیئے گئے
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، برطانوی حکام نے طارق میر کے خلاف کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مگر بانی ایم کیو ایم اور دیگر سینئر رہنماو¿ں کے خلاف ٹیکس چوری کیس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ائیرپورٹ پر 6 ماہ میں 8 ہزار مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے
طارق میر کا بیان
اس حوالے سے طارق میر نے کہا کہ برطانوی محکمہ ٹیکس (ایچ ایم آر سی) کو تقریباً 1.5 ملین پاو¿نڈ ادا کرنے کا ذمہ دار نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو میں بدعنوان اہلکاروں کے خلاف ایکشن، ہر وہ کام کریں گے جو ادارے کے لیے بہتر ہے: سی ای او رمضان بٹ
ایچ ایم آر سی کی تحقیقات
ایچ ایم آر سی کے مطابق، بانی ایم کیو ایم کے نام 2 جائیدادوں پر قرض کے ساتھ سود کے لئے چارجنگ آرڈر حاصل کرلئے گئے ہیں۔
بانی ایم کیو ایم کا چیلنج
دوسری جانب بانی ایم کیو ایم نے ایک جائیداد پر چارجنگ آرڈر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد پارٹی کی امانت ہے اور اس میں میرا کوئی مفاد نہیں۔ واضح رہے کہ ایچ ایم آر سی نے اگست 2013 میں ٹیکس کے معاملات پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔








