مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد ہوگئی

مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی ہوئی ہے، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر حملہ ہوا
ادارہ شماریات کی رپورٹ
ڈان نیوز کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا مہنگی اور 18 سستی ہوئیں جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منگنی ختم ہونے پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے کو 9 سال کی سزا
بجلی کے چارجز اور اشیاء کی قیمتیں
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بجلی کے سہ ماہی چارجز 19.17 فیصد کم ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں چکن 11.75، آٹا 5.68 اور لہسن 4.66 فیصد سستا ہوا۔مزید برآں، کیلے 3.51، پیاز 1.93 اور چاول 1.58 فیصد سستے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کمزور کنٹرول میں کچھ نہیں، عمران خان جیل میں رہ کر بھی بہت زیادہ مضبوط ہیں: عمر چیمہ نے کھری کھری سنا دیں
مہنگائی کا مزید تجزیہ
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو اور انڈے بالترتیب 6.94 اور 0.66 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ نمک، سگریٹس، گڑ اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3 دہائیوں کی کم ترین سطح 0.7 فیصد پر آگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 5 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کر رہے ہیں، عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ ہوگا: وزیراعظم
ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ
گزشتہ روز وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آو¿ٹ لک میں مہنگائی سے متعلق تخمینہ جاری کیا تھا، جس میں مئی میں مہنگائی ممکنہ طور پر 3 سے 4 فیصد کے درمیان تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ اپریل میں مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
مہنگائی کی شرح کا تاریخی جائزہ
ملک میں مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.25 فیصد رہی۔