سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے

سوات میں زلزلے کے جھٹکے
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان، سکول وین اور ٹرک میں تصادم، پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق
زلزلے کی شدت اور مرکز
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات میں زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زیرزمین 185 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
پچھلے روز کا واقعہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔