پہلگام واقعہ پر بھارت کی حقائق چھپانے کی ناکام کوشش

پہلگام واقعہ: بھارت کی حقیقت چھپانے کی کوشش ناکام
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
بھارتی وزیر کا اعتراف
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کے بعد بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن ریججو نے پہلگام واقعے میں غلطی کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعہ کیسے ہوا اور غلطی کہاں ہوئی۔
بیان کا ترمیم شدہ حصہ
تاہم بعد میں کرن ریجیجو نے اپنے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ ہی غائب کردیا اور بیان کو ایڈٹ کرکے جاری کیا۔ بھارتی صحافی رویش کمار نے بھی اس جانب نشاندہی کی۔
واقعہ کی تفصیلات
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان نے واقعے کی مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کے فوری بعد بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔