اپر اور لوئرکرم میں امن معاہدے کے مطابق اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری

معاہدے کے تحت اسلحہ جمع کرنے کا عمل
کرم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کی رو کے مطابق اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کے مثبت کردار کو نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ انکے ساتھ کھڑے ہیں: علی امین گنڈا پور
ضلع انتظامیہ کی رپورٹ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، مودی سرکار کا تعصب پر مبنی انتہائی اقدام، بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
امن کی طرف ایک اور قدم
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فریقین کے ایک ہزار بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کرنا امن کی جانب دوسرا قدم ہے۔
قبائلی رہنماؤں کی آراء
اس حوالے سے قبائلی رہنما ملک ضامن کا کہنا تھا کہ آمدورفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔