پاکستان نے انٹرنیٹ کمپنی سٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

اسلام آباد کی تازہ ترین خبریں
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عارضی رجسٹریشن کی بنیاد پر اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز کا بڑا مطالبہ پورا کردیا
لائسنس کا اجرا
رپورٹ کے مطابق اسٹارلنک کے لیے پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجرا مزید تاخیر کا شکار ہے۔ یہ لائسنس پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
عارضی رجسٹریشن
پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے 21 مارچ کو اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی۔ پی ایس اے آربی مستقل رجسٹریشن کے لیے تکنیکی اور ریگولیٹری معاملات طے کرنے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
پی ٹی اے کا موقف
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے پی ایس اے آربی کے ساتھ مستقل رجسٹریشن کا انتظار کرے گا۔ اسٹارلنک کو لائسنس کے اجرا کے لیے تمام قانونی تقاضے پورا کرنا ہوں گے۔
اسٹارلنک کی ادھر صورتحال
اسٹارلنک پاکستان میں سروسز کے آغاز کے لیے لائسنس کے اجرا کا منتظر ہے، اور اسٹارلنک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر حکومت پاکستان اور پی ٹی اے ہی بہتر بتا سکتی ہے۔ مستقل رجسٹریشن کیسے ممکن ہوگی، یہ بھی حکومت ہی بتا سکتی ہے۔