بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا آپریشن
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی سے ستائے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی
دہشت گردوں کا صفایا
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: تابکاری مواد کی برآمدگی کے واقعات پر انڈین حکومت کی تشویش: عالمی سطح پر انڈیا کی بدنامی کا خدشہ
دہشت گردوں کے ماضی کے جرائم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
کلیئرنس آپریشن جاری
علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔