پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد، بل سینیٹ سے منظور

اسلام آباد میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیاروں کا قانون
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیار کنونشن عملدرآمد بل منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز
بل کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ میں منظور کئے گئے بل کے تحت پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد ہوگی۔ کوئی شخص مہلک ہتھیار تیار، ذخیرہ، ٹرانسپورٹ، امپورٹ اور ایکسپورٹ نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
بل کا اطلاق
ذرائع کے مطابق بل کا اطلاق ہر پاکستانی اور ہر اس شخص پر ہوگا جو پاکستانی حدود میں جرم یا پاکستان کے خلاف جرم کرے۔ بل کا اطلاق پاکستانی علاقے میں موجود غیر ملکی پر بھی ہوگا۔
سزائیں اور اجازتیں
بل کے تحت کوئی شخص ایسا مواد یا ٹیکنالوجی حاصل نہیں کرے گا جو بائیولوجیکل ہتھیار بنانے میں استعمال ہو۔ مہلک ہتھیار تیار یا ذخیرہ کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سینٹرل اتھارٹی امن مقاصد کے لیے اس کے استعمال کے حوالے سے اجازت دے گی۔