شہبازشریف نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی
بجلی کی پیداوار میں فری مارکیٹ کا قیام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، بجلی کے نرخ مزید کم ہوں گے اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریمنڈ ڈیوس کیس کا پانچواں حصہ، ویڈیو ڈاکٹر نوید الٰہی
IGCEP 2024-2034 کے اجلاس کی صدارت
وزیر اعظم نے ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے حوالے سے IGCEP 2024-2034 (Integrated Generation Capacity Expansion Plan) کے اجلاس کی صدارت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی
معاشی بچت کے اقدامات
اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ مہنگے منصوبوں کو پلان سے نکالنے، تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے 17 ارب ڈالر (4743 ارب روپے ) کی بچت ہوگی۔ وزیر اعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہرقائد میں پارہ 40ڈگری تک جانے کا امکان
مارکیٹ کی تشکیل اور اصلاحات
وزیر اعظم نے کہا کہ مارکیٹ کے قیام سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جو کہ بجلی کی پائیدار فراہمی اور نرخوں میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
IGCEP کا دوبارہ جائزہ
وزیر اعظم کی ہدایت پر جب IGCEP کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تو یہ بات آشکار ہوئی کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، کُل 7967 میگا واٹ کے مہنگے منصوبوں کو بجلی کی پیداور کے منصوبے (IGCEP) سے نکالا جا رہا ہے۔ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جا رہا ہے۔








