لودھراں میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں اہم پیشرفت، استاد گرفتار، الزام کیا ہے؟ پریشان کن انکشاف

طالبہ کی خودکشی کا واقعہ
لودھراں (ویب ڈیسک) طالبہ کی مبینہ خودکشی کے بعد استاد کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی
والد کی شکایت
پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ بیٹی نے میٹرک کے پیپر دیے تھے اور سکول ٹیچر ہراساں کر رہا تھا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بتایا کہ طالبہ کی مبینہ خودکشی پر والد کی جانب سے استاد کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا گیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔