پاکستانی فضائی حدود ایک سال بند رہی تو کتنا نقصان ہو گا؟ ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت کو خط لکھ کر خبردار کر دیا
ائیر انڈیا کی تنبیہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا نے پاکستانی فضائی حدود بند ہونے پر نقصان کی تلافی کے لیے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ بھارت کا سوچا سمجھا اقدام، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: اراکین سینیٹ
خط کی تفصیلات
خبر ایجنسی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی پابندی ایک سال رہی تو ائیرلائن کو 60 کروڑ ڈالر نقصان ہوگا۔ ائیر انڈیا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تلافی کی جائے۔ ائیر انڈیا نے بھارتی حکومت سے اقتصادی نقصان کے تناسب سے سبسڈی ماڈل کے لیے کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد کے لیے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز، وزیر اعلیٰ پنجاب کا گکھڑ منڈی بس اسٹاپ سے سفر، روٹ پر عوام کا پرجوش خیرمقدم
مسافروں پر اثرات
خیال رہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا سمیت دیگر بھارتی ائیر لائنز کو طویل سفر کے باعث زیادہ اخراجات اٹھانا پڑ رہے ہیں اور مسافروں کو بھی تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیف پر روسی ڈرون حملے مزید خطرناک، تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
روزانہ کا نقصان
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو روزانہ 20 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوتا ہے، شمالی امریکا، یورپ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے بھارتی طیارے طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی سابق ایئر بیس پر آتشزدگی کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
پروازوں کا دورانیہ
ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں 2 سے 4 گھنٹے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
عملے کی مشکلات
طویل روٹ کی وجہ سے مسافر متاثر ہوتے ہیں، پروازوں میں تاخیر ہوتی ہے اور اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ اخراجات میں اضافے کے علاوہ بھارتی ائیر لائنز کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم میں اضافے اور آرام میں کمی کی مشکلات بھی کا سامنا ہے.








