بھارت میں 41 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک بدر کر دیا گیا

پاکستانی خاتون کی بے دخلی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں 41 سال سے مقیم ایک پاکستانی خاتون کو ملک بدر کر دیا گیا، جس کے بعد وہ اپنی بیٹیوں اور خاندان کو پیچھے چھوڑنے پر مجبور ہو گئی۔ خاتون بھارتی شہری سے شادی کے بعد بھارت میں رہ رہی تھیں، لیکن حالیہ پاہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث انہیں زبردستی نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے بعد بحیرہ عرب میں تعینات بھارتی بیڑہ ‘آئی این ایس وکرانت، اچانک واپس نیول اسٹیشن پہنچ گیا
پاکستان میں بے گھر
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، ان کے ماں، باپ، بہن، بھائی کوئی بھی پاکستان میں نہیں ہے، کیونکہ گزشتہ چار دہائیوں سے ان کی زندگی بھارت میں ہی گزری ہے۔ ان کی بیٹیاں، جن کی پرورش بھی بھارت میں ہوئی، اب ماں سے جدا ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
میڈیا سے گفتگو
خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا "ہمیں پاہلگام حملے کی اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ ہمارا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں کیوں نکالا جا رہا ہے؟"
حکومت سے اپیل
انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ کے وہ کسی اور کے کیے کی سزا انہیں نہ دے۔