نائلہ کیانی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے لیے پرعزم
نائلہ کیانی کی کینچن جونگا کی جانب پیش قدمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی کامیاب ترین خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اگلی چوٹی سر کرنے کیلئے پیش قدمی شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی میو ہسپتال لاہور آمد، اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی عیادت کی
کینچن جونگا: بلند ترین چوٹی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نائلہ کیانی کی نظریں دنیا کی نیپال میں واقع تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جونگا پر مرکوز ہیں، جس کی بلندی 8,586 میٹر ہے۔ پاکستانی خاتون کوہ پیما کینچن جونگا کے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اونٹ کو مختلف زبانوں میں کیا کہتے ہیں؟
ٹریکنگ کا سفر
پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما 7 دن کی ٹریکنگ کے بعد کینچن جونگا کے بیس کیمپ پر پہنچیں گی۔ نائلہ کیانی اس ماہ کے آخر میں کینچن جونگا سر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
نائلہ کیانی کی کامیابیاں
کینچن جونگا نائلہ کیانی کی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 ویں چوٹی ہوگی۔ یاد رہے کہ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔








