کراچی: سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب

سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے جس کیلئے پولنگ سندھ اسمبلی کے ایوان میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید
پولنگ کے انتظامات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ انتخابی عمل شفاف اور پرامن طریقے سے مکمل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سکول کے باہر دھماکہ
امیدواروں کا تعارف
یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی کا مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی امیدوار نگہت مرزا سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جوان بہن بھائی پُراسرار بیماری میں مبتلا، بیٹھے بٹھائے ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں، بوڑھی ماں بے بسی کی تصویر بن گئی
ایوان کی عددی پوزیشن
ایوان کی موجودہ عددی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے 116 جبکہ ایم کیو ایم کے 36 اراکین پولنگ میں حصہ لیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کا بائیکاٹ
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے اس انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جس سے مقابلہ دو جماعتوں تک محدود ہو گیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈرشبیرقریشی کا کہنا ہے کہ سینیٹ ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں، ہمارا کوئی رکن سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کا حصہ نہیں بنے گا۔