منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنے والے مہمانوں پر برہمی کا اظہار

اداکار منیب بٹ کا مہمانوں پر تنقید

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار منیب بٹ شادیوں میں کھانا ضائع کرنے والے مہمانوں پر برس پڑے۔

منیب بٹ کی ناپسندیدگی

تفصیلات کے مطابق منیب بٹ اپنے حالیہ وی لاگ میں شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے خفا اور نالاں نظر آئے۔ اداکار کے تازہ وی لاگ سے ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں شادی میں مدعو مہمانوں کی جانب سے کھانے کی پلیٹ بھرنے اور بعد ازاں اسے ختم نہ کرنے پر غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کھانے کی فضول خرچی پر تشویش

منیب نے اپنے وی لاگ میں ٹیبل پر رکھی پلیٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تین بار کچن کا دورہ کیا ہے، شادیوں پر کھانا کبھی بھی ختم نہیں ہوتا ہے جب تک کہ مہمان اسے ضائع نہ کریں۔

کھانے کے ضیاع پر افسوس

ان کا بچے ہوئے کھانے سے بھری ہوئی پلیٹوں کو کیمرے پر دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سارا کھانا ضائع ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر رائے کا اظہار

ویڈیو میں اداکار مہمانوں کی جانب سے اس لاپرواہی پر لاجواب اور افسوس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب اس وائرل ویڈیو کے کمنٹ باکس میں منیب بٹ کے مداح، فالوورز و انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ منیب بٹ نے اپنے وی لاگ میں مثبت بات کر کے معاشرے کی اصلاح کی کوشش کی ہے۔

تقریب کا پس منظر

واضح رہے کہ حال ہی میں منیب بٹ کے برادر نسبتی معاذ خان کی شادی ہوئی ہے اور مذکورہ ویڈیو اسی کی ایک تقریب میں بنائی گئی ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...