بھارت کا حملہ بزدلی ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے: طارق فاطمی

بھارت کا حملہ: وزیراعظم کے معاون خصوصی کا بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارت کا حملہ بزدلی ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کانکررز اور اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو ہوگا
غیرذمہ دارانہ اقدام
وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے کو غیرذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں استحکام و امن کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا طالب علم پر تشدد، رقم چھین لی، ڈکیت ظاہر کرنے کی دھمکی دیدی
وزیراعظم کی پیشکش
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے پر شفاف تحقیقات کی باضابطہ پیشکش کی تھی مگر بھارت نے سفارتی روایات کو نظرانداز کرتے ہوئے یکطرفہ اور غیر اخلاقی قدم اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: کمل میر نے فواد خان کو اپنا کرش قرار دیدیا
پاکستان کی امن کی حمایت
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہر سطح پر امن کا علمبردار ہے لیکن اگر ملکی خودمختاری اور عوام کی جان کو خطرہ لاحق ہو تو اس کا منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے.
عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور خطے کو جنگ کی جانب دھکیلنے سے روکے۔