سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہداءکو خراج عقیدت
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جس میں بھارتی جارحیت پر افسوس کا اظہار اور معصوم شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں ’بینڈچ‘ بھول گئے، پھر کیا ہوا؟ جانیے
ججز کی جانب سے مذمت
سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھارتی فوج کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی۔ اجلاس کے دوران ججز نے شہداءکے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
قوم کے ساتھ یکجہتی
سپریم کورٹ کے ججز نے معصوم جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ اور قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔








