بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بزدل فوج کی سول آبادی پر گولہ باری، 5 پاکستانی شہری شہید

بھارت کی بوکھلاہٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا، بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی جس کی زد میں آکر 5 شہری شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کامران غلام نے ایروائن کے خوابوں پر پانی پھیر دیا
سیکورٹی ذرائع کی اطلاعات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی فیس 10 لاکھ روپے کرنے کے دعووں پر “بھائیو، کبھی پڑھ بھی لیا کرو” کا مشورہ
فائرنگ کے نتیجے میں نقصانات
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے، بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
پاک فوج کا جواب
دوسری جانب پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہو گئی ہیں。