نہیں چاہتا کہ لوگ میرے مرنے کے بعد کہیں کہ وہ دولت مند مرا” بل گیٹس کا 2045 تک 200 ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

بل گیٹس کا تاریخی اعلان
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے معروف ارب پتی فلاحی شخصیت بل گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 20 سالوں میں اپنی تقریباً تمام دولت عطیہ کر دیں گے اور 31 دسمبر 2045 کو اپنی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو بند کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس جاری
فلاحی ذمہ داری
گیٹس نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے "بہت سی کتابیں پڑھنے" کے بعد کیا جن میں سے ایک اہم تحریر اینڈریو کارنیگی کا 1889ء کا مضمون "دی گاسپل آف ویلتھ" تھی، جس میں دولت مندوں کی یہ اخلاقی ذمہ داری قرار دی گئی کہ وہ اپنی دولت معاشرے کو واپس لوٹائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر حمید احمد خان اسلامیہ کالج سول لائنز میں پرنسپل تھے، اردو کو بطور علمی و سرکاری زبان بنانے کی حمایت میں اکثر اظہارِ خیال کیا کرتے تھے۔
فاؤنڈیشن کی کامیابیاں
فوکس نیوز کے مطابق 69 سالہ بل گیٹس نے کہا کہ ان کی فاؤنڈیشن نے پہلے ہی اپنے ابتدائی 25 سالوں میں 100 ارب ڈالر سے زائد عطیہ کیے ہیں، اور اگلے 20 سالوں میں یہ رقم دو گنا کر کے 200 ارب ڈالر تک پہنچا دی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کے غریب ترین انسانوں کو بچانے اور ان کی مدد کرنے کی ذمہ داری صرف چند فلاحی اداروں پر نہیں، بلکہ امیر ممالک پر بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلے میں پاکستانی ماڈل کی ‘بکنی’ پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
عالمی کردار اور ذمہ داریاں
ان کا کہنا تھا "یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا دنیا کے امیر ترین ممالک آئندہ بھی غریبوں کے لیے کھڑے ہوں گے یا نہیں۔" گیٹس نے خاص طور پر ان ممالک کی نشاندہی کی جنہوں نے حالیہ برسوں میں غیر ملکی امداد میں کٹوتی کی، جن میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نفیس کا کرکٹر اعظم خان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ مداح جان کر حیران
دولت کا مقصد
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی دولت ایسے منصوبوں میں استعمال ہو جو نوزائیدہ بچوں، ماؤں اور غریبوں کی زندگیاں بچا سکیں، اور پولیو، ملیریا اور خسرہ جیسے قابلِ علاج امراض کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
بل گیٹس کا ورثہ
گیٹس نے کہا "لوگ میرے مرنے کے بعد میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے، مگر میں یہ نہیں چاہتا کہ کوئی یہ کہے کہ ‘وہ دولت مند مرا’۔ دنیا میں بہت سے ایسے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے فوری طور پر وسائل درکار ہیں۔" یہ اعلان گیٹس فاؤنڈیشن کے 25 ویں سال کے موقع پر سامنے آیا، جسے انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس کے ساتھ 2000 میں قائم کیا تھا۔ بعد ازاں وارن بفیٹ بھی اس فاؤنڈیشن میں شریک ہوئے۔