پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے، رافیل پائلٹ کی گفتگو بھی سنوا دی

راولپنڈی میں پریس بریفنگ
ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے تین بھارتی رافیل سمیت 5 طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے ہیں۔ انہوں نے بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشن بھی دکھائی جبکہ بھارتی پائلٹس کی آپس میں گفتگو بھی سنوائی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل سامنے آگیا، پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا۔
بھارتی طیاروں کی تباہی کا ثبوت
آڈیو کال میں بھارتی رافیل کے فارمیشن کمانڈر نے کہا کہ "ہمارا ایک ممبر مسنگ ہے، فضا میں ایک دھماکہ سنا ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: دھواں دار خطاب سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟
پاکستان کی فضائی دفاعی کارروائی
پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ 7 مئی کی رات پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے 42 جنگی طیارے فضا میں بلند کیے گئے۔ ان میں سے ایک اسکواڈرن نے کامیابی سے بھارتی فضائی جارحیت کا جواب دیا اور ایک رافیل طیارہ لائن آف کنٹرول (LOC) سے 54 میل دور سری نگر کے علاقے میں مار گرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیلی جنگ نئے انداز سے ہماری دہلیز پہ آگئی تھی: سینیٹر عرفان صدیقی
الیکٹرانک شناخت اور تصویر کشی
"تمام گرائے گئے بھارتی طیاروں کی الیکٹرانک شناخت (Electronic ID) مکمل ہو چکی ہے، اور ہم نے اس حوالے سے ماہرانہ تصاویر، نقشے، اور ریڈیو کمیونیکیشنز دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں تاکہ بھارتی فیک نیوز کا پردہ فاش ہو سکے۔ پاکستانی ایئر فورس نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی تھیں اور پاکستان کی فضائی خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے انجام دی گئیں۔"
بھارتی میڈیا پر زور
ترجمان نے بھارتی میڈیا اور حکومتی حلقوں پر زور دیا کہ وہ جھوٹ پر مبنی بیانیے کے بجائے حقیقت کا سامنا کریں اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی سنجیدہ کوشش کریں۔