بھارت نے اپنے ہی 2 شہروں پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ
بھارت کا میزائل حملہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے اپنے ہی دو شہروں پر چھ بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے بیان میں سعودی عرب کا ذکر تک نہیں، ذلفی بخاری کی وضاحت
میزائل گرنے کے مقامات
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے چھ بیلسٹک میزائل چھوڑے جن میں سے پانچ امرتسر میں ہی گرے۔
بھارتی فوج کی کارروائیاں
بھارتی فوج سکھوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارت سکھوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے اور ہماری ہمدردیاں سکھوں کے ساتھ ہیں۔








