بھارت نے دادا گیری بنائی ہوئی تھی اب پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی: شیخ رشید

پاکستان کی جرت مندی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ داداگیری بنائی ہوئی تھی، پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی وہ 11 مرکزی سڑکیں جن پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی
مؤقف کا اظہار
جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے کل کی رات بھارت کو واضح کردیا کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔ ہم پاکستان اور اسلام کیلئے زندہ ہیں اور اسی کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رکشے کا لالچ اور ‘جلتے پٹاخے’ پر بیٹھنے کی شرط: وہ مذاق جو بیروزگار نوجوان کی جان لے گیا
بھارت کی پالیسیوں پر تنقید
سابق وزیر نے کہا کہ 'بھارت میں جس طرح مسلمانوں، سکھوں اور یہودیوں کی زندگی کو اذیت بنایا جارہا ہے، پاکستان کی 25 کروڑ عوام بھارت کو ایک ایسا سبق سکھا کر جائے گی جو نسل در نسل یاد رکھا جائے گا۔ 3 روز سے سپر پاورز صلح کی باتیں کررہی تھیں لیکن گزشتہ رات پاک فوج نے اپنا کام دکھا کر دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔'
یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں کرپشن کی مد میں کتنے سو ارب روپے برآمد کیے گئے؟ قومی احتساب بیورو کے تہلکہ خیز انکشافات
دفاعی عزم
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر ہمیں سرحد پر بھی جانا پڑا تو یہ ہماری قوم کیلئے ایک اعزاز ہوگا۔ ہم جئیں تو غازی ہیں، مریں تو شہید ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مجھے بھی شہادت کا موقع ضائع نہ کرنے کی توفیق دے۔ ضرورت پڑی تو خود بارڈر پر جاکر اپنے کشمیری اور مسلمان بھائیوں کیلئے لڑوں گا۔'
یہ بھی پڑھیں: کیا روس ممکنہ تیسری عالمی جنگ جیت سکتا ہے ؟ برطانوی فوج کے سربراہ کا حیران کن دعویٰ
فضائی طاقت کا ذکر
بھارت کے رافیل طیاروں کی تباہی پر انہوں نے کہا کہ 'پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے جب بن رہے تھے تو میں 2 مرتبہ اس کو دیکھنے گیا تھا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان میرے دوست اور بھائی تھے اور ہم نے اس وقت جب میں بہت سے دیگر معاملات بھی دیکھ رہا تھا جے ایف 17 بنائے اور آج جے ایف 17 کے آگے رافیل جیسے طیارے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہیں۔'
عمران خان کی رہائی کا سوال
سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ہزاروں لوگ جیلوں میں ہیں، اب ساری جیلوں کو کھول دینا چاہیے۔