پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا میں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان

وزیر اعلیٰ کا امدادی پیکیج کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے شہید ہونے والے جوانوں کے ورثا اور زخمیوں کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
بھارتی جارحیت کی مذمت
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل، ہلاک ہونیوالوں میں انتہائی مطلوب گینگ ثنا عرف بارو بھی شامل
مالی معاونت کی تفصیلات
وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت کی جائے گی۔ صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے شہداءکے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
متاثرین کی مدد کا عزم
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام متاثرین کا بھر پور خیال رکھے گی۔