مشہور پاکستانی خاتون ٹک ٹاکر کو قتل کیس میں سزائے موت سنائی گئی

قتل کیس میں سزا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور ٹک ٹاکر ریحانہ عرف زخمی شیرنی کو قتل کیس میں موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے 3 روز سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کہا کہ مجرمہ ٹک ٹاکر کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نو ہو جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرمہ نے سنگین جرم کیا ہے کسی قسم کی رعایت مستحق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی کوئی بات نہیں ہو رہی، سینیٹر محمد اورنگزیب
واقعہ کی تفصیلات
رشتہ کے جھگڑے پر زخمی شیرنی نے کزن لجپال حسین شاہ کو قتل کیا، ٹک ٹاکر نے 30 بور پستول سے مقتول کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔ تھانہ کوٹلی ستیاں نے 23 مارچ 2023 کو مقدمہ درج کیا، ٹک ٹاکر زخمی شیرنی سے آلہ قتل پستول برآمد کیا گیا۔
سزا اور آئندہ کا لائحہ عمل
مجرمہ ٹک ٹاکر ہر تاریخ پر ہتھکڑیوں میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک بناتی، سزا کے بعد مجرمہ ٹک ٹاکر زخمی شیرنی اڈیالہ جیل منتقل کی جارہی ہے۔ ٹک ٹاکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصلہ ٹھیک نہیں، ہائی کورٹ میں اپیل کروں گی۔