آپ کا آئندہ ہفتہ ستاروں کی روشنی میں کیسا گزرے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی طور پر جو مشکل دکھائی دے رہی ہے، وہ انشاءاللہ اب صرف چند دن کی رہ گئی ہیں۔ اس کے بعد بہتری کا عمل شروع ہو جائے گا اور سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ ممکن ہوگا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے، ان کے لئے خاص خبر ہے اور ازدواجی معاملات میں خرابی بھی دور ہوگی، گھر میں سکون آتا چلا جائے گا اور ہر طرح کی بندش وغیرہ سے نجات بھی ملنا شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثت کی تقسیم کے حوالے سے مسئلے چل رہے ہیں۔ اس میں اب اور شدت آ سکتی ہے۔ جو لوگ اپنے حق کے لئے لڑ رہے تھے وہ ابھی صبر سے کام لیں، ان کو ان کا حق ضرور ملے گا مگر صبر کے ساتھ۔ ان لوگوں سے چند دنوں تک خاموشی کے ساتھ پیچھے رہیں تو بہتر ہے، بات ورنہ کسی اور طرف چلی جائے گی۔ اپنی عزت کا خاص طور پر خیال رکھیں، اگر آپ نے لاپروائی کی تو بعد میں بہت پچھتاوا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے ہائپرسونک میزائل کی خاص بات جو اینٹی میزائل سسٹمز کو چکمہ دے سکتی ہے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اندرونِ خانہ سازشیوں نے آپ کی زندگی میں بے سکونی پیدا کر دی ہے اور آپ ہیں کہ ان سے دور ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ اس وقت آپ کسی مشکل میں آ سکتے ہیں، وارننگ ہے فوری طور پر قدم پیچھے کرلیں اور جن لوگوں نے اپنا نیا کام شروع کرنا ہے وہ بھی انتظار کریں، فی الحال مالی حالات ایسے نہیں ہیں کہ کسی جگہ پر سرمایہ کاری کی جا سکے۔ البتہ اللہ نے چاہا تو پردہ¿ غیب سے ضرورتیں پوری ہوتی رہیں گی، فکر مند نہیں ہونا۔
یہ بھی پڑھیں: درجن ملک شامل تھے، اسحاق ڈار نے پردے کے پیچھے کی کہانی سنادی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت پیشہ افراد کے لئے اچھی خبر ہے۔ من پسند جگہ تبادلے اور ترقی کا امکان بھی ہے۔ جو لوگ نئی نوکری کی تلاش میں تھے، وہ بھی اپنے لئے کوئی اہم خبر سن سکیں گے۔ اس وقت گھریلو ماحول میں کشیدگی ہے جو حکمت عملی سے ختم کی جا سکتی ہے۔ جن لوگوں نے حقوق العباد کا خاص خیال رکھا ہے وہ انشاءاللہ جلد اپنی منزل پائیں گے، اپنے دل کو بھی اپنے قابو میں رکھیں، نیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کن ملکوں میں اور کونسی عالیشان جائیدادوں کے مالک ہیں؟
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو ان دنوں اپنے ہر معاملے کو خاموشی سے لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔ پہلے ہی حسد کرنے والوں کا شکار ہیں، اب اگر اوپن ہوئے تو نقصان ہو سکتا ہے۔ جن لوگوں کو روزگار کے حصول کے لئے سفر کرنا ہے وہ تیاری پکڑلیں۔ کاروباری حضرات کے کاموں میں تیزی آئے گی، خاص طور پر پراپرٹی کا کام کرنے والے فائدے میں رہیں گے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے رشتے کی بندش میں تھے، وہ اس سے آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت آپ شدید قسم کی بندش و رجعت کا شکار ہیں۔ اس سے نکلیں گے تو صورتِ حال بہتر ہوگی اور آپ کو فائدہ ملنا شروع ہو جائے گا۔ آپ صدقہ دیں اور روزانہ یاحی یا قیوم کا 1000 مرتبہ ورد کریں، ہو سکے تو ایک غریب کو روزانہ کم سے کم سات یوم تک کھانا کھلا دیں، انشاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔ اس ہفتے ایک نئے کام کے بارے میں علم ہوگا۔ آپ کا اس میں بڑا فائدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر : گھر کے سربراہ نے بیوی اور3 بچوں کو زہردے کر خود کشی کرلی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دشمن وغیرہ سے اب خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو بحکم اللہ اس وقت ان پر پاور حاصل ہے، اس لئے وہ چاہ کر بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اس لئے بلاخوف اپنے کام پر توجہ دیں اور خاص طور پر روزگار کے معاملات کو دیکھیں، انشاءاللہ اس میں بڑا فائدہ ہوگا۔ اب حالات تیزی سے آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے دن بدن اوپر ہی جائیں گے، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو غصہ دلا دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی ایک مشکل تو انشاءاللہ ایک دو دن میں ہی حل ہو جائے گی اور باقی مسائل بھی اگلے سات یوم سے لے کر 14 یوم کے اندر حل ہوجائیں گے۔ اس وقت بالکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ تمام مسائل حل فرما دیں گے، بس اپنی نیت صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت اولاد کے اوپر گہری نظر رکھیں، اندیشہ ہے کہ وہ کسی غلط کام میں نہ پڑ جائیں، لاپروائی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے اپنے گھر میں کشیدگی کی پروا نہیں کی وہ مشکل میں آجائیں گے، کیونکہ درمیان میں کوئی ایسا شخص بھی ہے جو مسلسل خرابی پیدا کررہا ہے اور کسی بڑے حادثے کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ آپ سورة حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھا کریں اور صدقہ لازمی دیں۔ اس وقت بیماری والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے، اس میں بھی لاپروی نہیں کرنی، بلکہ فوری چیک اپ کروانا ہے تاکہ تسلی ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی کالونی فیز ٹو کے الاٹمنٹ فارمز جاری، اپنے وعدے میں سرخرو ہوئے: صدر لاہور پریس کلب ارشد انصار ی کا تقریب سے خطاب
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں کو سخت مالی مشکلات نے گھیرا ہوا ہے، ان کے لئے یہ ہفتہ بحکم اللہ خاص خوشخبری لے کر آ رہا ہے، رکاوٹیں بھی دور ہوں گی، نیا سلسلہ بھی چلے گا۔ جس شخص سے امیدیں وابستہ کی ہوئی تھیں، وہ اس پر پورا اترے گا۔ ایک اہم معاملہ حل ہونے سے برسوں کی بے سکونی بھی ختم ہوگی، البتہ آپ نے اپنے دل کو قابو میں نہ رکھا تو یہ آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتا ہے، خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہروفیروز،باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا مگر کیوں؟
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اگر آگے بڑھنا ہے تو خود اپنے اندر ہمت پیدا کریں کوئی بھی فیصلہ لینے کی اور جہاں حق کی بات آ جائے تو اس کو نہیں چھوڑنا۔ پہلے ہی برسوں سے آپ کو آپ کے حق سے محروم کیا جاتا رہا ہے۔ اب بھی صورتِ حال ٹھیک نہیں، مگر آپ اگر سخت ہو گئے تو سب ٹھیک ہو جائے گا اور یہ ہفتہ مالی معاملات میں بہتری لائے گا، آپ کی بندش کو ختم کرنے میں مددگار ہوگا، جن لوگوں سے خطرات تھے، وہ بھی دور کرے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کسی جکڑن کا شکار لگتے ہیں۔ کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں تو اس میں رکاوٹ آ جاتی ہے اور صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔ ایسی صورتِ حال میں روحانی حل ہی تلاش کرنا ہے۔ اگر کچھ نہیں کر سکتے تو ایک غریب کو سات یوم کھانا کھلا دیا کریں اور نماز کی پابندی کریں، یاحی یا قیوم کا ورد بھی حسب توفیق کرلیا کریں، انشاءاللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ آپ کو سخت نظر ہے جس کو اترنے میں سات سے چودہ یوم لگیں گے۔