آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

وفاقی حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا شیڈول
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوجی محاصرے، 66 بچے غذائی قلت سے جاں بحق
بجٹ میں ممکنہ تبدیلیاں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے حملہ کیا، عباس عراقچی
گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کی تجاویز
ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے 850 سی سی تک کی چھوٹی اور 1801 سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میوہسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو کس وارڈ میں داخل کیا جارہاہے؟ بڑا انکشاف
آئی ایم ایف کا دباؤ
آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کو بحال کیا جائے اور درآمدی شعبے پر بھاری ٹیکسز میں نرمی لائی جائے، تاکہ معیشت میں توازن پیدا ہو۔
صارفین کے لیے ممکنہ ریلیف
بجٹ میں ان تجاویز کی منظوری کی صورت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے صارفین کو براہ راست ریلیف مل سکتا ہے۔