انتہا پسند ہندوؤں کی بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خاندان کے خلاف شرمناک ترین مہم، وکرم مسری کو اپنا ایک اکاؤنٹ محدود کرنا پڑ گیا

سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ محدود
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو سوشل میڈیا پر انتہا پسند ہندو گروپوں کی جانب سے شدید نفرت انگیز مہم کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہیں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ محدود کرنا پڑا۔ یہ شرمناک مہم اس وقت شروع ہوئی جب بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری جنگ بندی (Ceasefire) کا اعلان کیا گیا، جس پر کچھ انتہا پسند عناصر مسری اور ان کے خاندان کو ہدف تنقید بناتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست، روہت شرما اور ویرات کوہلی کا کیرئیر ختم ہوتا دکھائی دینے لگا
نفرت انگیز مہم اور ان کے اثرات
بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے وکرم مسری کو ’’غدار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بچے اور فیملی باہر رکھی ہوئی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجت دوول نے بھی اپنے بچے باہر کے ممالک میں سیٹل کیے ہوئے ہیں۔ تو پھر یہ لوگ کیسے کمپرومائز نہیں ہوں گے؟ ان غداروں نے بھارت کو بیچا ہے۔
ٹویٹر پر ردعمل
विदेश सचिव @VikramMisri ने अपना ट्विटर अकाउंट लॉक कर दिया, क्योंकि ट्रोल ब्रिगेड सीज़फायर के नाम पर उन्हें और उनके परिवार को निशाना बना रही है। pic.twitter.com/XXoMLGrkKw
— Lutyens Media (@LutyensMediaIN) May 11, 2025