پی ایس ایل کے باقی میچز بنگلہ دیش منتقل کرنے کی تجویز آ گئی
باسط علی کی تجویز
کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز بنگلادیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ، اسکول میں زیر تعمیر کلاس کا شیڈ گرنے سے طالبہ جاں بحق
بنگلادیش میں میچز کا انعقاد
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کروانے چاہئیں، کیونکہ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے اور وہاں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلے 26-2025 کا اعلان، جیتنے والے کاشتکاروں کے لئے انعامات مقرر
سماجی رابطوں پر اظہار خیال
Idea
@MohsinnaqviC42
@Salman_ARY
@KarachiKingsARY
@IsbUnited
@MultanSultans
@PeshawarZalmi
@TeamQuetta
@lahoreqalandars pic.twitter.com/WuIaXRo0Q6— Basit Ali (@BasitAOfficial) May 9, 2025
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کو سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کارروائی سے روک دیا گیا
عوامی ردعمل کی امید
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ قدم اٹھایا تو عوام کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اقلیتوں کے حقوق کا کمیشن قائم کرنے کا بل منظور
پی سی بی کے اقدامات
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا تھا تاہم حالیہ دنوں پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو ہدایت دی ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روک کر رکھا جائے جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کھلاڑیوں کی جمعیت کی توقع
ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں جمع ہونے کے لیے کہا جا سکتا ہے تاکہ ٹورنامنٹ سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔








