قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور
قومی اسمبلی کی قرارداد کا منظور ہونا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ یہ قرارداد تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، جبکہ ایوان نے ملکی دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف فتح اور مسلح افواج کو سراہنے کے لئے قرارداد پیش کی گئی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
قرارداد کا متن
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر اللہ پاک کا شکر گزار ہیں اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستانی قوم کو بلا جواز اور ننگی بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کی ارضی سالمیت کا دفاع کرنے کے لئے عزت اور وقار عطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی کے ساتھ سر جھکاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار
مسلح افواج کی تعریف
ایوان پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہے جو تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر سیاسی میدان میں اپنی قیادت کے پیچھے ایک آواز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایوان پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو غیر معمولی تحمل اور ذمہ داری کے ساتھ بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کرنے میں ان کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت، چوکسی اور حوصلے کو سراہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے ہائپرسونک میزائل کی خاص بات جو اینٹی میزائل سسٹمز کو چکمہ دے سکتی ہے
دوست ممالک کا شکریہ
قرارداد میں اس نازک موڑ پر پاکستان کی حمایت پر دوست ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ ایوان نے وقار اور عزت کے ساتھ علاقائی اور عالمی امن کے لئے اپنے عہد کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دوسرے کو گالیاں دینے کا نہیں، متحد ہونے کا وقت ہے۔ محمود اچکزئی نے قومی حکومت کے لیے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
کشمیر کا مسئلہ اور پانی کے حقوق
ایوان نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازع کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی کوششوں میں عالمی برادری کو فعال طور پر شامل کریں۔ سندھ طاس معاہدے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، قومی سلامتی کے ایک اہم جز کے طور پر پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کی قرارداد
دوسری جانب، پنجاب اسمبلی میں بھی بھارتی جارحیت کی شکست اور پاکستان کی فتح کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ یہ قرارداد ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ میں البیان اکیڈمی کی 5ویں سالگرہ اور طلباء کی گریجویشن تقریب کا انعقاد
مزید تفصیلات
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار آپریشن کی کامیابی پر ایوان قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ بھارت نے پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر غیور قوم کو للکارا تھا۔
پاکستان کا جواب
پاکستان نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ وہ اپنے شکست خوردہ زخم کو چاٹنے پر مجبور ہوگیا۔ سیسہ پلائی دیوار آپریشن سے عسکری و سیاسی قیادت نے قوم کے وعدے کو پورا کیا، ملکی سلامتی کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا اور کبھی بھی پاکستان پر بھارتی تسلط کا خواب پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔








