میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا ابھی فوری رک جاو ورنہ تمہارے ساتھ تجارت نہیں کروں گا، چودھری ٹرمپ کا بیان بھی آگیا

امریکی صدر کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ میں نے بھارت اور پاکستان سے کہا، اب بس کرو، اگر تم لڑائی بند کرو گے، تو ہم تم سے تجارت کریں گے، اگر نہیں روکو گے تو تجارت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز لاہور میں طلب کیے گئے
امن کی کوششیں
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اچانک وہ کہنے لگے ہم بند کر دیتے ہیں اور اُنہوں نے واقعی جنگ بند کر دی۔ اب امریکہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارتی معاہدے کرے گا۔
ایٹمی جنگ کی روک تھام
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم نے ایک ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک دیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان شدید عسکری جھڑپیں دیکھنے میں آئیں اور امریکہ نے پس پردہ سفارتی کوششوں کے ذریعے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔