پوری قوم اپنے شہداء کے ورثاء کے ساتھ ہے: وزراء کی شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی

وفاقی وزیر کی شہیدوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر رضا حیات ہراج، وزیر قانون کیمونیکشن اور ورکس پنجاب صہیب احمد ملک بھرتھ اور بریگیڈیئر عبدالستار نے ماہنی سیال اور 8 کسی کوٹ مولچند میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان محمد عدیل اور شہری عبدالملک کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے اور دعا کی.
یہ بھی پڑھیں: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم، جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی
شہیدوں کی قربانیوں کو خراج تحسین
اس موقع پر وفاقی وزیر بیرسٹر رضا حیات ہراج اور صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے. عسکری قیادت اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اور عوام اپنے شہداء کو دل و جان سے خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ پاک افواج کے بھرپور جوابی حملوں سے دشمن کو شکست فاش دی ہے. ہمارے ملک کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو کچل دیا جائے گا.
یہ بھی پڑھیں: 180 یوم میں 10 ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی کا ریکارڈ قائم
وطن کے دفاع میں تیار رہنے کا عزم
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ہمارے جوانوں نے بہادری کے جوہر دکھائے ہیں جنہیں دنیا تسلیم کرتی ہے، پوری قوم اپنے شہداء کے ورثاء کے ساتھ ہے.
موقع پر موجود اہم شخصیات
اس موقع پر ڈی سی خانیوال، ڈی پی او خانیوال، ایم پی اے رانا سلیم حنیف بھی موجود تھے.