رابعہ کلثوم نے بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو چپیڑیں مارنے کا اعلان کردیا
رابعہ کلثوم کا بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والوں کے خلاف سخت موقف
کراچی (آئی این پی) پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی اداکار نے بھارت میں کام کرنے کی کوشش کی تو وہ اسے چپیڑیں (تھپڑ) ماریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: چاند پر خلابازوں کے فضلے کا کیا کیا جائے؟NASA نے حل بتانے والے کیلئے بھاری رقم کی پیشکش کردی
انسٹاگرام پر اظہار خیال
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں انہوں نے غصے والے ایموجیز کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ ایسے اداکاروں کے منہ پر ٹماٹر بھی ماریں گی، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔
فن کی سرحد نہ ہونے کے فلسفے کا رد
رابعہ نے فن کی سرحد نہ ہونے کے فلسفے کو بھی رد کرتے ہوئے اسے شِٹ قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ باقاعدہ قانون سازی کرے تاکہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روکا جا سکے۔








