پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارت نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

بھارتی فوج نے میڈیا کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

پاکستانی ڈرونز کا جھوٹا پروپیگنڈا

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، بھارت میں برکھا دت جیسے صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔

برکھا دت کے دعوے

برکھا دت سوشل میڈیا پر کہہ رہی تھیں کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں۔ ان کے خیال میں یہ سب مودی کی تقریر کے جواب میں ہوا ہے۔

بھارتی فوج کا جواب

بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا۔ تاہم، فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہ ہونے کے باعث صورت حال پ±رامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔

پاکستانی سکیورٹی ذرائع کی وضاحت

اس سے قبل، پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے بھی کہا تھا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔

بھارتی میڈیا پر الزامات

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندا ہیں۔ پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے اور حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...