پاکستان کا فضائی آپریشن معمول پر آگیا، سعودی عرب سمیت 15 ممالک کی پروازیں شروع
پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایئرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور نیتن یاہو کی غزہ جنگ بندی پر 24 گھنٹوں میں دوسری خفیہ ملاقات
حج فلائٹ آپریشن کی تیز رفتاری
ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ سعودی ایئر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل، فیض آباد کے لیے کھلی، سیکرٹریٹ کے لیے بند
جدہ سے پروازیں
ایئرلائن ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور اور اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب ہوگا، وزیراعظم
حج پروازوں کی بحالی کے لیے کوششیں
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
فلائٹ شیڈول کی تفصیلات
فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں جبکہ بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ کی اسلام آباد کی قومی ایئر کی پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں۔








