سلامتی کونسل اجلاس: پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
پاکستان کا جنگ بندی کا مطالبہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کیساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا: چینی صدر کا انتباہ
عاصم افتخار کا اقوام متحدہ میں خطاب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منظور نہیں، غزہ کے محاصرے کو فوری ختم کیا جائے، غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں: رانا ثناء اللہ
انسانی بحران کا ذکر
عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں طبی عملے اور ہسپتال پر حملے کئے گئے، 71 ہزار بچوں اور 17 ہزار ماؤں کو علاج معالجہ کی ضرورت ہے۔ فلسطینیوں کو امن کے ساتھ رہنے کا حق ہے، غزہ کی تعمیر نو کے پروگرام کی بھر پور حمایت کی جائے۔
یو این ریلیف چیف کی بریفنگ
یواین ریلیف چیف نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے، غزہ میں قحط تشویشناک رخ اختیار کر چکا ہے۔








