لاہور: باغبانپورہ کے قریب حادثہ 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

حادثہ کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں منٹ سٹاپ کے قریب ڈمپردورکشوں اور موٹرسائیکل پر الٹ گیا، حادثے میں 5 شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی
حادثے کی وجہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق باغبانپورہ کے قریب کچرا لے جانے والا ڈمپر بریک فیل ہونے پر دورکشوں اور موٹرسائیکل پر الٹ گیا۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت
ریسکیو حکام نے ڈمپر کو ہٹا کر سرچ اینڈ سویپ آپریشن مکمل کرنے کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت مکمل کرلی ہے۔ جاں بحق افراد میں 10 سال کی حافظہ اور 12 سال کی آئمہ شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت داؤد اور رفاقت کے نام سے ہوئی ہے۔