میں نے طیارہ خریدا ، وہ ٹوٹ گیا: بھارتیوں کو شرمندہ کرنے والا وائرل چینی گانا دراصل کس نے گایا؟ گلوکار کے بارے میں دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان کا جواب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی غرور رافیل طیارے گرائے، جس پر پاک فضائیہ کا ڈنکا پوری دنیا میں بج رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف طبلہ نواز استاد ذاکر حسین انتقال کر گئے
چینی گروپ کی مزاحیہ پیشکش
اسی دوران پیروڈی ویڈیوز بنانے والی چینی گروپ ’برادر ہاؤ‘ (Brother Hao) نے مزاحیہ گانا بنا کر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر چھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائیگا
گانے کا موضوع
تفصیلات کے مطابق برادر ہاؤ نے رافیل طیارے گرائے جانے پر گانا بنایا ’’میں نے طیارہ خریدا وہ ٹوٹ گیا‘، جس نے بھارت میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اس گانے کی خصوصیت صرف اس کی شاعری نہیں بلکہ گروپ کا پہناوا بھی ہے جس میں انہوں نے پگڑی کے اوپر کھلونا طیارے بھی جوڑ رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے باوجود رینا رائے کے ساتھ معاشقہ، شتروگھن سنہا کھل کر بول پڑے
برادر ہاؤ کا تعارف
برادر ہاؤ (Brother Hao) درحقیقت ایک پیروڈی ویڈیوز بنانے والا گروپ ہے جو کہ گزشتہ دو سالوں سے بھارتی گانوں پر اپنی دلچسپ ویڈیوز بنا کر صارفین کو محظوظ کر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے انہیں بھارتی شہریوں کی جانب سے نسل پرستی جیسے بے بنیاد الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مگر اگر ان کے اکاؤنٹ کا بغور جائزہ لیا جائے تو وہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز صرف بھارتی گانوں پر نہیں بلکہ پوری دنیا کے بارے میں بناتے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کو تقرری کا لیٹر د یدیا ، گھر کے باہر سڑک بنوانے کا حکم بھی جاری
مختلف موضوعات پر مزاحیہ ویڈیوز
ان کی ویڈیوز صرف بھارت سے متعلق نہیں بلکہ وہ کبھی کبھار اپنے ملک چین کو بھی نہیں بخشتے۔ انہوں نے تھائی لینڈ، جاپان، کوریا، امریکہ سمیت متعدد ممالک کے بارے میں مزاحیہ ویڈیوز بنا رکھی ہیں۔ برادر ہاؤ ذاتی حیثیت میں بالی ووڈ کو پسند کرتے ہیں اور اپنی کئی ویڈیوز میں وہ بھارتی فلموں کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیل حکام نے غلطی سے قتل کے مجرم کو رہا کردیا، لیکن اب وہ کہاں ہے؟
بھارتی فلم انڈسٹری کی سمجھ بوجھ
اس پیروڈی گروپ کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ کیونکہ اس سے قبل ان کے چینل پر ایک اور بھارتی مشہور زمانہ گانے ’’آنکھیں کھلی ہوں یا ہوں بند دیدار ان کا ہوتا ہے‘‘ پر بھی مزاحیہ ویڈیو اپ لوڈ کی گئی، جس میں انہوں نے خود کو ایک بہترین میک اپ آرٹسٹ قرار دیا اور خواتین کو یقین لانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ان کی شخصیت کو ہی بدل کر رکھ دے گا۔
ویڈیو کا لنک