چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا دورۂ سیالکوٹ، گھریلو تشدد کی متاثرہ خواتین سے ملاقات، انصاف کی مکمل یقین دہانی

وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر چیئرپرسن کا دورہ
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے آج سیالکوٹ کا اہم دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ فیصل شہزاد نے ان کا استقبال کیا اور ضلع میں خواتین پر ہونے والے تشدد کے مختلف واقعات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: گلابی گیند کے کھیلنے میں وہ غلطی جو روہت شرما اور کوہلی کے لیے پریشانی بن گئی
مُتاثرہ خواتین سے ملاقات
حنا پرویز بٹ نے اپنے دورے کے دوران 3 سنگین نوعیت کے کیسز، جن میں ایک زیادتی، ایک آنر کلنگ، اور ایک گھریلو تشدد کا واقعہ شامل ہے، کی متاثرہ خواتین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرین سے تفصیلی گفتگو کی، ان کے مسائل سنیں اور انصاف کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل ریفارمز ایجنڈا پر بڑی پیش رفت
حفاظت اور حقوق کی یقین دہانی
اس موقع پر چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ہم خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں یہ کیسز ہمارے لیے لمحۂ فکریہ ہیں، لیکن میں واضح کر دوں کہ ہر مظلوم خاتون کے ساتھ ریاست کھڑی ہے۔ متاثرین کو انصاف دلانا ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پولیس حکام کو ہدایتات
چیئرپرسن نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ تمام کیسز کی شفاف، غیر جانبدار اور تیز رفتار تفتیش کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خواتین کو ہر سطح پر قانونی، نفسیاتی، اور تحفظاتی مدد فراہم کی جائے.