ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
معاشی حالات میں بہتری کا امکان۔ اولاد کے حوالے سے لاحق ٹینشن ختم ہو گی اور جس بھی مسئلے سے دوچار تھے اس سے نجات حاصل ہو سکے گی۔ آج خوبصورت دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کیلئے روانہ کردی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ نے چاہا تو ایک اچھی تبدیلی سے گزریں گے اور ایسے مواقع زندگی میں کم ہی آتے ہیں اس لئے آج فوکس اپنی ذات کو رکھیں ۔ لاپرواہی کی بالکل گنجائش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جویریہ سعود نے اعتکاف کے دوران پیش آیا مبینہ واقعہ سنا دیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب وہ دروازے کھولنا شروع ہو گئے ہیں جو عرصہ دراز سے بند تھے اور پریشانیوں کا سبب تھے۔ جن لوگوں نے زندگی میں پریشانیاں زیادہ دیکھی ہیں وہ اب بہتری کی جانب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گیس کا کنواں 8 سال بعد دوبارہ آپریشنل
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیلئے اب وہ سلسلہ بن رہا ہے۔ جس کے بارے میں خواب میں بھی نہیں سوچا تھا اور آپ کی اندرون پوزیشن بھی مضبوط ہو گی۔ اب دشمن بھی آپ سے خود بخود دور ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی لائن آف کنٹرول پر کھڑے ہو کر پراٹھے کھانے کی ویڈیو وائرل
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نماز کی پابندی کریں اپنے تمام فضول کاموں سے توبہ کریں اور فوری ان کاموں کو چھوڑ دیں جو آپ کیلئے وجہ رسوائی ہوں۔ بار بار وارننگ ہے اپنا قبلہ درست کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو آج صبح سے ہی اپنے لئے اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جس بات کا خطرہ محسوس کر رہے تھے وہ بھی ان شاء اللہ ختم ہو جائے گا۔ فکر کی اب کوئی بات نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ اندرون خانہ پھر سازشوں کا شکار ہو رہے ہیں اور اس بار آپ پر حملہ بہت شدید ہو رہا ہے آپ کو آج بے حد محتاط چلنا ہے اور ان کا مقابلہ بھی کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے تاشقند کے گورنر زوئیر مرزا ایوف کی 7 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج اچھا دن ہے اور آپ کیلئے بڑے فائدے کی باتیں ہیں اس میں۔ جو آفر آئے اس پر بھی غور کریں اور کسی بات کو معمولی سمجھ کر ہاتھوں سے مت جانے دیں۔ خود ہی بات سمجھ آجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے خوشخبری، پروموشن بورڈ کا اجلاس 10 نومبر کو طلب
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
گھر میں جو کشیدگی کافی دنوں سے جاری تھی وہ اب ختم ہو جانے کے قریب ہے آپ کو آج اپنے بارے میں آگے بڑھنے کے بارے میں غور کرنا ہو گا۔ کچھ مواقع سامنے آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کو پسند آئے نہ آئے، گرین لینڈ ہم لے کر رہیں گے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ ان دنوں سازشوں کا شکار ہو رہے ہیں اور اس میں آپ کی لاپرواہی بھی بڑھ رہی ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتی ہے جو لوگ قریب ہیں ان پر خاص نظر رکھنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحیح معنوں میں انصاف اس وقت مکمل ہو گا جب 9 مئی کےماسٹر مائنڈ کو سزا ملے گی ‘ پاک فوج کا اعلان
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج آپ کو اپنے ایک بڑے معاملے میں کامیابی ملنے کا امکان ہے اور جو رکاوٹ تھی وہ خود بخود دور ہو جائے گی اور آج دوپہر تک ہی آپ کو اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپ کی صحت میں بہتری آ سکتی ہے جس قسم کی بندش وغیرہ میں مبتلا تھے وہ بھی ختم ہو جائے گی اور آپ عرصہ دراز کے بعد ان چیزوں سے آزاد ہونا شروع ہو گئے ہیں ان شاء اللہ۔







