اسلام آباد ہائی کورٹ بینچ تبدیلی کیس میں ڈویژن بینچ کا نیا حکمنامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا حکمنامہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر ای الیون زمین خورد برد نیب کیس میں بینچ تبدیلی پر ڈویژن بینچ کا نیا حکمنامہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ۳۷ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی
کیس کا پس منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ زمین خورد برد نیب کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری شنگھائی پہنچ گئے
نیا ججز روسٹر
دو رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر آئندہ ہفتے کا نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغل بادشاہ اکبر کے آخری ایام: باغی بیٹے کے ساتھ اختلافات کی کہانی
سماعت کی تفصیلات
نیب کے خلاف کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے ڈویژن بینچ میں زیر سماعت تھا، 28 اپریل کو سماعت کے روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کازلسٹ منسوخ ہوئی، 22 مئی کے لئے کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے پاس مقرر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں لڑکی نے ڈیڑھ کروڑ کے ڈائمنڈز سیٹ اپنے پیسوں سے خرید لئے
نئے بینچ کا قیام
28 اپریل کو ہی قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوا، نئے روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کے ساتھ جسٹس ثمن رفعت کا بینچ بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ نے بسنت کے لئے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا
متفرق درخواست کی سماعت
8 مئی کو سیکٹر ای الیون زمین خورد برد کیس کی متفرق درخواست نئے بینچ کے سامنے مقرر ہوئی، وکیل نے بتایا کہ پہلے یہ کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق سن چکے ہیں۔
پرانی بینچ میں کیس کی واپسی
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے کیس دوبارہ پرانے بینچ میں مقرر کرنے کے لئے آرڈر جاری کیا۔








