سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم تشکر کی پروقار تقریب، کیک کٹنگ اور مریض بچوں میں تحائف کی تقسیم

یومِ تشکر کی تقریب
لاہور (ویب ڈیسک) سندس فاؤنڈیشن لاہور سنٹر کے زیرِ اہتمام یومِ تشکر کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچے، ان کے والدین، اور فاؤنڈیشن کا عملہ بڑی تعداد میں شریک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ
مہمانِ خصوصی کا خیرمقدم
تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پنجاب نیشنل پیس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، حکومتِ پاکستان محمد اجمل تھے جنہوں نے بچوں کے ساتھ مل کر یومِ تشکر کا کیک کاٹا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کئی شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی
سروس کا اعتراف
اس موقع پر بانی و صدر یاسین خان، ڈائریکٹر خالد عباس ڈار اور فاؤنڈیشن کے دیگر عہدیداران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ محمد اجمل نے زیرِ علاج مریض بچوں کی عیادت کی، ان میں تحائف تقسیم کیے، اور ان کے والدین سے فرداً فرداً ملاقات کر کے ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: 14 دوستوں کو قتل کرنے والی لڑکی کو سخت سزا سنا دی گئی، تہلکہ خیز انکشافات
قوم کی کامیابیوں پر خراجِ تحسین
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی حالیہ کامیابیوں پر میں افواجِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔ پوری قوم کے جذبۂ حب الوطنی اور اتحاد کو سلام پیش کرتا ہوں جو ہر چیلنج کے مقابل ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔
سندس فاؤنڈیشن کی خدمات
انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ حقیقی معنوں میں انسانی خدمت کا روشن مینار ہے، جو ان معصوم بچوں کے لیے اُمید کی کرن بن چکا ہے جو مہنگے اور طویل علاج کے متقاضی ہوتے ہیں۔ محمد اجمل نے حکومت، فلاحی اداروں، اور مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ سندس فاؤنڈیشن جیسے اداروں کی بھرپور سرپرستی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو علاج، خوشی اور بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔