نوشہرہ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار
واقعہ کی تفصیلات
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا میں ضلع نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیلی کے اصفہان میں فضائی حملے، 11افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
پولیس کی کارروائی
روز نامہ جنگ کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ امان گڑھ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تحقیقات اور میڈیکل رپورٹ
پولیس کے مطابق لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد تفتیش میں مدد ملے گی۔








