لاڑکانہ، چھٹیوں میں کلاس رومز کا استعمال، ہیڈ ٹیچر نے سرکاری پرائمری اسکول کو پیاز کے گودام میں بدل دیا
نوڈیرو کا اسکول پیاز کے گودام میں تبدیل
لاڑکانہ (آئی این پی) صوبہ سندھ کے شہر نوڈیرو کے ایک اسکول ہیڈ ٹیچر نے چھٹیوں میں کلاس رومز کو کام میں لانے کے لیے اسکول کو پیاز کے گودام میں بدل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب میں 2تنظیموں کی شمولیت
تفصیلات
تفصیل کے مطابق نوڈیرو کے نواحی گائوں علی شیر کھوکھر میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول کو گودام میں تبدیل کر دیا گیا، ہیڈ ٹیچر نے کلاس روم کو پیاز ذخیرہ کرنے کے لیے گودام بنا دیا۔ اس سلسلے میں سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہوٹا کے قریب واقع گورنمنٹ پرائمری کی کلاسز میں پیاز موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ہے؟ ویرات کوہلی یا روہت شرما نہیں بلکہ۔۔
ہیڈ ٹیچر کی منطق
ہیڈ ٹیچر غلام اللہ کھوکھر کلاسز کی ویڈیو بنانے سے روکتا رہا، 6 کلاسز پر مشتمل اسکول کی صرف 2 کلاسز میں تدریس کا عمل جاری تھا، جب کہ اسکول میں مقرر 7 اساتذہ میں سے ہیڈ ٹیچر سمیت 3 اساتذہ ڈیوٹی پر موجود تھے، دیگر غیر حاضر رہے۔ ہیڈ ٹیچر نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ گرمیوں کی چھٹیاں ہونے والی ہیں، سوچا کلاس رومز کو استعمال میں لایا جائے۔
میڈیا کی تنقید
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ کے دیہاتوں میں اسکولوں میں مویشی باندھنے کے واقعات تواتر کے ساتھ میڈیا میں نمایاں ہوتے رہے ہیں۔








