ملالہ نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کے لیے رقم عطیہ کر دی

ملالہ یوسف زئی کا Lebanon میں بچوں کی تعلیم کیلئے عطیہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنگ زدہ لبنان میں بچوں کی تعلیم کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: مہینے میں ایک بار سنگتروں کا معائنہ: یوراج سنگھ کی تنظیم کا خواتین کی چھاتیوں سے متعلق اشتہار کیوں متنازعہ ہوا؟
جنوبی لبنان کی صورتحال
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی “را” پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی، خفیہ دستاویزات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
تعلیم اور بحالی کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ لبنان میں ہزاروں بچے سکولوں سے باہر ہیں اور انہیں محفوظ اور مستحکم تعلیمی ماحول تک رسائی حاصل نہیں ہے۔
ملالہ فنڈ کی ایمرجنسی گرانٹ
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ملالہ فنڈ نے حال ہی میں لبنان میں تعلیم اور بحالی کی کوششوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دی۔