کوئٹہ کے ادارہ برائے امراض گردہ ومثانہ میں گردوں کی پیوندکاری کی سہولت کا آغاز

کوئٹہ میں گردے کی پیوندکاری کی سہولت

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ کوئٹہ کے ادارہ برائے امراض گردہ و مثانہ نے گردوں کی پیوندکاری کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ادارہ برائے امراض گردہ و مثانہ، حکومت بلوچستان ڈاکٹر فہیم خان نے بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ

پیوندکاری کی سہولت کی تفصیلات

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، ڈاکٹر فہیم خان نے بتایا کہ یہ سہولت ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔ ماضی میں بلوچستان کے مریضوں کو گردوں کی پیوندکاری کے لئے دوسرے صوبوں کا رخ کرنا پڑتا تھا جہاں ان پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے تھے۔ تاہم، اب یہ سہولت اپنے ہی صوبے میں جدید سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

مریضوں کے لئے ہدایت

ڈاکٹر فہیم خان نے مریضوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد ادارے میں قائم ٹرانسپلانٹ رجسٹریشن ڈیسک پر رجوع کریں اور اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...