کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وانر کو رایا گالف کورس میں کھیلنے کے لیے سفارش کی تلاش

ڈیوڈ وارنر کا گالف کورس میں کھیلنے کا شوق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ڈی ایچ اے رایا کے گالف کورس میں کھیلنے کا جنون ستانے لگا۔ آسٹریلوی بلے باز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سفارش کی تلاش شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سفارتی محاذ پر پاکستان کا ایک اور اہم قدم، سلامتی کونسل کوباضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ
مدد کی اپیل
ایکس پیغام میں انہوں نے لوگوں سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ کسی میرا رایا گالف کورس کی انتظامیہ سے رابطہ کرا سکتا ہے؟ میں نے وہاں سے متعلق بہت اچھی باتیں سن رکھی ہیں اور میں کئی ہفتوں سے وہاں کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
ایکس کی صارف کی رائے
ڈی ایچ اے رایا میں واقع یہ کورس پاکستان کے چند اعلیٰ ترین گالف کورسز میں شمار ہوتا ہے، جہاں پیشہ ور اور شوقیہ کھلاڑی کھیلتے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کے اس پیغام پر ایک شخص نے طنزیہ انداز میں کہا، 'یہ برابری ہے، گورے کو بھی کام کے لیے سفارش لڑانا پڑ رہی ہے۔'
Alhamdulillah this is equality, goray ko bhi source lagani parh rahi hai https://t.co/MlyyBhjVHy
— Twitt.Arhum (@arhuml92) May 20, 2025